🌙 رمضان یا رمدان _______؟؟


125
65 shares, 125 points

🌙 رمضان  یا  رمدان _______؟؟

السلام علیکم ضیاء صاحب! “رمضان مُبارک۔۔۔!”
جواب آیا، “ارے نہیں نہیں “رمضان مبارک” نہیں ہوتا — “رمدان مُبارک” ہوتا ہے۔
ہمارے پڑوسی ضیاء صاحب جو چند سال عرب ملک میں گزار کر آئے تھے، ہاتھوں میں خریداری کا سامان لئے جلدی جلدی گھر جا رہے تھے۔
یہ رمضان المبارک کی پہلی شام تھی، جیسے ہی وہ ہمارے سامنے سے گزرے، ہم نے کہا، “ضیاء صاحب! رمضان مبارک۔۔۔!” جھٹ سے رُکے، پاس بلایا اور سخت لہجے میں بولے، “آپ شکل سے تو خاصے پڑھے لکھے لگتے ہیں۔۔۔۔؟”
ہم نے سر جھکا کر جواب دیا، “جی حضور! کچھ تو پڑھائی کی ہے۔۔۔!” کہنے لگے، “برخودار! “رمدان” ہوتا ہے صحیح تلفظ، “رمضان” نہیں، عربی کا لفظ ہے، عربی کی طرح ہی بولا جانا چاہیئے۔۔۔۔!”
ہماری غلطی تھی، اِس لئے سر جھکا کر مان لی، اور کہا، “آپ صحیح کہہ رہے ہیں دیاء صاحب۔۔۔!” فوراً چونک کر بولے، “یہ دیاء صاحب کون ہیں۔۔۔۔؟”
میں نے مؤدبانہ عرض کیا، “حضور آپ ہیں۔۔۔!”۔ فرمایا، “کیسے بھئی، میں تو ضیاء ہوں۔۔!”
میں نے عرض کی، جب “رمضان”، “رمدان” ہوگیا، تو پھر “ضیاء” بھی “دیاء” ہوجائے گا، یہ بھی تو عربی کا لفظ ہے، ضوآد کا تلفّظ خالی رمضان تک ہی کیوں محدود ہو۔۔۔۔؟”
خیر بات ختم ہوئی، ضیاء صاحب جانے لگے، تو ہم نے پیچھے سے آواز لگائی دی،
“دیا صاحب! کل افطاری میں بکورے بنوائیے گا، تو ہمیں بھی درُور بھیج دیجیئے گا۔۔۔!”
فوراً پھڑپھڑا کے بولے، “یہ بکوڑے کیا چیز ہے بھئی ۔۔۔۔؟”، ہم نے کہا، “عربی میں “پ” تو ہوتا نہیں، تو بکوڑے ہی ہوئے، بلکہ بکورے؛ کیونکہ عربی میں “ڑ” بھی نہیں ہوتا۔۔۔!”
ضیاء صاحب سٹپٹاتے ہوئے بولے اور درور۔۔۔؟”، جی ضرور کی ضواد کو “دا” پڑھیں گے نا۔۔۔؟” اب اسی طرح “پیپسی” بھی “بیبسی” ہوگی۔۔۔؟”
ایک دم غصّے میں آگئے اور چیخ کر بولے، تُم پاگل تو نہیں ہوگئے ہو۔۔۔۔؟” ہم نے کہا، “پاگل” نہیں، “باگل” کہیئے؛ عربی میں باگل ہی ہوتا ہے۔۔۔!” اب تو اور بھی غصّے میں آگئے اور کہنے لگے، “ابے مسخری کرتا ہے، ابھی چپّل اتار کر ماروں گا۔۔۔!”
ہم نے کہا، “حضور، “چپّل” نہیں “شبّل” کہیئے، عربی میں “چ” بھی نہیں ہوتا۔۔۔!”
اب تو وہ واقعی طیش میں آگئے اور بولے، “ابے گدھے، باز آجا۔۔۔!” میں نے کہا،
“باز تو میں آجاؤں گا، مگر “گدھا” نہیں “جدھا” کہیئے، عربی میں “گاف” نہیں ہوتا
اتنا کہہ کر میں وہاں سے بھاگ نکلا۔ اوہ ہ ہ ہ ہ معذرت ۔۔ “بھاج” نکلا۔۔۔!


Like it? Share with your friends!

125
65 shares, 125 points

What's Your Reaction?

Masha Allah Masha Allah
1
Masha Allah
Subhanallah Subhanallah
0
Subhanallah
fun fun
1
fun
love love
0
love

0 Comments

Your e-mail address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge